فیشن



-:دیسی طریقوں سے بال لمبے اور خوبصورت بنائیں

لمبے خوبصورت بال ہر عورت کا خواب ہوتے ہیں۔ کیو ں نہ ہوں عورت کا حسن خوبصورتی لمبے بالوں میں ہی تو ہے جتنے زیادہ گھنے لمبے مضبوط بال ہونگے اتنا ہی حسن میں اضافہ ہو گا
لمبے خوبصورت بال ہر عورت کا خواب ہوتے ہیں۔ کیو ں نہ ہوں عورت کا حسن خوبصورتی لمبے بالوں میں ہی تو ہے جتنے زیادہ گھنے لمبے مضبوط بال ہونگے اتنا ہی حسن میں اضافہ ہو گا۔
     انگلیوں کی پوروں سے سر کی مالش کرنے سے بال مظبوط ہوتے ہیں۔
لیموں کا ٹکڑا سر میں ملنے سے بالوں کا جھڑنا رک جاتا ہے اور خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
-بالوں میں مہندی لگانا بھی مفید ہے۔ بالوں کی رنگت اور چمک میں اضافہ ہوگا ہیرڈرایر کا بے جا استعمال نقصان پہنچاتا ہے۔
سیکاکائی اور ناریل کا تیل لگانے سے سفید بال کالے ہونے لگتے ہیں۔
خشکی دور کرنے کے لئے لیموں سے دھونا بھی مفید ہے۔
خشکی کے لیے ایک انڈے میں ایک چمچ سرسوں کا تیل ملا کر مساج کریں ۔دھوتے وقت صابن یا کوئی شیمپو استعمال نہ کریں۔
لیموں کارس اور چینی باہم ملا کر سر پر لگائیں،پانچ یا چھ گھنٹے تک اس سے بال روکھے نہیں رہیں گے صاف اور ملائم ہو جائیں گے۔
سیکاکائی کی پھلیاں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح پھلیاں الگ کرکے گودا اندازے سے پیس لیں ۔ پانی ڈال کر دھوئیں بال صاف ہو جائیں گے۔
گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر سر پر تین منٹ رکھیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک منٹ رکھیں یہ عمل تین چار مرتبہ کریں۔
الجھے ہوئے بالوں کو سلجھانے کے لئے نیچے کی طرف سے تھوڑے تھوڑے بال کنگھے کی مدد سے سلجھائیں۔
بالوں کو کنگھے کی مدد سے سلجھانے کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف کئی بار برش کرنا چاہئے۔
لیموں کے رس میں برابروزن لہسن کا پانی ملا کر لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں اور اس کے علاوہ سرسوں،بادام،زیتون کا تیل یا کسی بھی عمدہ تیل سے سر کی مالش کرنے سے بال بڑھنے لگتے ہیں اور مالش ہاتھ کی ہتھیلی کی بجائے انگلیو ں کی پوروں سے کی جائے۔



-:یہ تھری ڈی نیلزکازمانہ ہے





خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو سجانے اور سنوارنے میں لگی رہتی ہیں۔ آج

 کل خواتین میں ناخنوں کو پرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رحجان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ خواتین میں ناخنوں کا آرٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ناخنوں کو آج کل کے فیشن کے مطابق مختلف پیٹرون سے سجایا جاتا ہے اور اس پر گولڈ اور مہنگے پتھروں سے آرائش کی جاتی ہے۔ اس کی مقبولیت کے پیش نظر مختلف بیوٹی سیلونز پر ناخنوں پر ڈیزائن بنوانے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا رش دکھائی دیتا ہے جو ناخنوں کو بنانے اور سنوارنے میں لگی ہوئی ہیں۔ 
نیل آرٹ کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کاانتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد آنے کیلئے بھی آپ اپنے ناخنوں پر ڈیزائن بناسکتی ہیں۔ آپ کے ناخن بھی نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگویج کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔ 
نیل آرٹ کیلئے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری ہے۔ خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ رات کے فنکشن کیلئے خصوصی طور پر خواتین ناخنوں پر کالے رنگ کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر مختلف ڈیزائن بنواتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آج کل لباس کے رنگوں سے ملا کر ناخنوں پر گلٹر سے ڈیزائن بنانا بھی مشہور ہے اور اسے پارٹیز میں بھی بیحد مقبولیت حاصل ہے۔
کہتے ہیں نیازمانہ اپنے ساتھ نت نئے انداز لے کرآتا ہے لہٰذا اب پہلے کی طرح ناخنوں کو رنگ نے کا انداز بھی پرانا ہوا اور اس کے بجائے نت نئے ڈیزائنوں سے انہیں آراستہ کیا جانے لگا۔ پہلے خواتین اپنے ملبوسات سے میچ کرتے ہوئے جوتوں‘ ہینڈبیگز اور جیولری وغیرہ کی متلاشی رہتی تھیں‘ لیکن لوازمات میں مخصوص طرز کی نیل پالش کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ خواتین جدید ٹرینڈ کی اس نیل پالش کو اپنے ڈریس کی میچنگ کے اعتبار سے استعمال کرتی ہیں۔ نت نئے ڈیزائنوں پر مبنی یہ انداز باقاعدہ ایک آرٹ کی شکل اختیار کرگیا ہے اور خواتین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ آئیے اس نئے ٹرینڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 
میگنیٹک نیلز: 
اب ایک ایسی نیل وار نش بازا میں سیتاب ہے جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ آپ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگاسکتی ہیں جو اس نیل وارنش کے ہمراہ ملتا ہے ۔ ایک وقت میں ایک ناخن اس کے ذریعے سجائیں۔ سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں اس کے بعد مقناطیس کو ناخن کے اوپر گھمائیں تاکہ آپ کا مطلوبہ پیٹرن بن سکے۔ مقناطیس کو چند سکینڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں۔ پھر اس آرٹ پیٹرن کو سیل کرنے کیلئے اس کے اوپر نیل وارنش کا ٹاپ کوٹ لگائیں اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بناسکتی ہیں۔ 
تھری ڈی نیلز: 
ایک ایسا سیٹ جو پالش کوٹ‘ موتیوں اور برش پر منبی ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو تھری ڈی آرٹ کا تاثر دے سکتی ہیں۔ ایک وقت میں ایک ناخن کو پینٹ کریں۔ نیل پالش کے دو کوٹ لگائیں اس کے بعد اس کے اوپر ننھے ننھے موتی بکھیردیں اور انہیں برش کے ذریعے سیٹکرلیں۔ ناخنوں کو خشک ہونے کیلئے 15منٹ کا وقت دیں۔
نیل آرٹ رپیس: 
نیل آرٹ رپیس کسی بھی مشکل میں پڑے بغیر ناخنوں کو باآسانی سجانے کا ایک نیاٹرینڈ ہے۔ یہ مختلف پر مبنی سٹیکر ہوتے ہیں جنہیں آپ ناخنوں پر چپکا سکتی ہیں اور پھر اپنے ناخنوں کی شیپ کے مطابق انہیں فائل کرسکتی ہیں۔ 
ویلوٹ نیلز: 
اس نیل وارنش کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو مخملیں تاثر دے سکتی ہیں ۔ یہ ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں نیل وارنش ویلوٹ پاؤڈر اور ایک برش شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے نیل وارنش لگانے کے بعد مخملیں پاؤڈر لگا کر ناخنوں کو آراستہ کیاجاتا ہے۔ 
فرنچ مینی کیور کانیا انداز: 
اب روایتی فرنچ مینی کیور کونیل آرٹ کا نیا انداز دیا گیا ہے لہٰذا فرنش مینو کیورکامخصوص پنک اور وائٹ کا مبینیشن بھول جائیں اور زردی مائل سبز بیس استعمال کریں۔ ناخنوں کے سروں کو آپ نیون پنک ڈارک ریڈیاسلور شیڈ دے سکتی ہیں جورات کی تقریبات کیلئے بہت موزوں ثابت ہوگا۔

-:چھائیوں کے خاتمے کے لئے گھریلو ٹوٹکے


چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے
 چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،بشرطیکہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے اتنا وقت باقائدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں

چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،بشرطیکہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے اتنا وقت باقائدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں۔
لیموں کا رس:
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے۔بلکہ چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبیجو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس ایک طرح کے بلیچ کا کام کرتا ہے۔
طریقہ استعمال:
تازہ لیموں کارس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔10۔15 منٹ لگا رہنے دیں۔پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں دو تین دفعہ ضرور لگائیں۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق ضرور نظر آیئگا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم تین مہینے تک ضرور استعمال کریں۔انشاء اللہ بہت اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔اس مقصد کے لئے لیموں کے اور بھی استعمالات ہیں:
ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آدھے لیموں میں ڈیڑھ چمچ چینی ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔ہفتہ میں ایک سے دو بار کر لیں۔
4۔2 چمچ دودھ میں آدھا لیموں ملائیں۔اسے پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔پھر اسے پانی سے دھونے کے بجائے کسی نرم ٹشو یا تولئے سے صاف کر لیں اور کوئی اچھا موسئچرائزر بھی استعمال کریں۔
یہ عمل خصوصاً حساس جلد والے لوگوں کے لئے ہے۔ کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔ روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
شہد:
شہد تو بہت ہی مفید ہے چھائیوں کے خاتمے کے لئے۔کیونکہ اس میں انیزائم ہوتے ہیں۔
طریقہ استعمال:
فریش پپیتے کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کرچہرے پے کاٹن کے ذریعے لگائیں اور پھر مساج کریں ۔10 منٹ کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔روزانہ دن میں ایک بار کریں۔کچھ ہفتوں تک یا جب تک اطمینان بخش نتیجہ نہ ملے۔
پیاز:
پیاز بھی چھائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اور داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ بہترین نتائج کے لئے لال پیاز استعمال کریں۔
طریقہ استعمال:
ایک لال پیاز کو گول قتلوں میں کاٹ کر چھائیوں پر آہستگی سے ملیں۔دن میں دو بار اس عمل کواس وقت تک جاری رکھیں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔
اس کے علاوہ لال پیاز کا رس نکال کر چھائیوں پر لگائیں۔بہترین نتائج کے لئے اس میں ایک چمچ سرکہ بھی ملا لیں اس عمل کو بھی روزانہ کریں


-:سانولی سلونی رنگت


گندمی رنگت کی خواتین بہت پر کشش اور جاذب نظر ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہلکا پھلکا میک اپ کرنے سے بھی ان کے چہرے کے خدوخال بہت نمایاں ہوجاتے ہیں۔

گندمی رنگت کی خواتین بہت پر کشش اور جاذب نظر ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہلکا پھلکا میک اپ کرنے سے بھی ان کے چہرے کے خدوخال بہت نمایاں ہوجاتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر لڑکی خوبصورت نظر آنے کے لیے گوری ہونا چاہتی ہے۔یہاں ایک افسوس ناک بات یہ ہے کہ اکثر لڑکیاں رنگ گورا کرنے کے لیے فارمولا کریمز استعمال کرنے لگی ہیں جو انکی جلد کی اوپری تہہ کو جلا دیتی ہیں۔قدرتی طور پر گوری رنگت والی خواتین اچھی تو لگتی ہیں مگر یہ بھی دیکھیں کہ یورپ اور امریکہ کی خواتین سن باتھ کے نام پر گھنٹوں سورج کی تیز دھوپ میں بیٹھ کر اپنی جلد جلاتی ہیں۔تاکہ انکی قدرتی گوری رنگت سانولی یا گندمی دکھا ئی دے۔
پرفیکٹ فاوٴنڈیشن لگانے کے چھ سٹیپ :
ہمیشہ اپنی جلد سے میچ کرتی ہوئی فاوٴنڈیشن استعمال کریں۔فاوٴنڈیشن خریدتے ہوئے اس طرح چیک کریں کہ اپنے ہاتھ اوپری جلد پر لگا کر اچھی طرح ملیں ،یہاں تک کہ جذب ہونے کے بعد جلد فریش نظر آنے لگے۔
چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں ویسے فاوٴنڈیشن لگانے سے پہلے ٹونر یا موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں۔یہ جلد کو ملائم کرتا ہے۔
فاوٴنڈیشن چہرے کے ہر حصے پر سپنچ میک اپ برش یا انگلیوں کی مدد سے پھیلائیں آپ کے ہاتھوں کی موومنٹ تھوڑی سی گالوں کی جانب ہونی چاہئے۔یہ تکنیک چہرے کی جھریوں کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔-ناک اور آنکھوں کے اطراف میں فاوٴنڈیشن لگاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔اسی طرح آنکھوں کے پپوٹوں پر بھی فاوٴنڈیشن کی ہلکی سی تہہ آئی شیڈز کو دیر تک قائم رکھتی ہے۔
ماتھے پر فاوٴنڈیشن لگاتے وقت درمیانی حصے سے بالوں کے آغاز تک لے جائیں اور بالوں کے ساتھ ساتھ اچھی طرح پھیلائیں تاکہ بالوں اور ماتھے کے درمیان واضح لائن کھینچی ہوئی محسوس نہ ہو۔
 مکمل طور پر فاوٴنڈیشن لگانے کے بعد فیس پاوٴڈر کو میک اپ برش سے چہرے پر پھیلائیں۔اور برش کی مدد سے تمام چہرے پر پاوٴڈر اور فاوٴنڈیشن کے پھیلاوٴ کو یکساں کرلیں۔اب آپ جو بھی میک اپ کرنا چاہیں بے فکر ہو کر کریں۔کیونکہ اب آپ کو فریش نظر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بلش آن اور فیس پاوٴڈر استعمال کرنے کا طریقہ:
فیس پاوٴڈر اور کنٹورنگ (contoruring) کا شیڈ آپ اپنے قدرتی رنگت سے ایک نمبر ہلکا یا گہرا لیں اس سے میک اپ نیچرل لگتا ہے۔فیس پاوٴڈر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ چیک بون ( bone cheek) سے لے کر جا لا ئن line Jawتک برش کی مدد سے بلش آن لگائیں سانولی رنگت کے لیے پنک کی بجائے پیچ کلر میں بلش آن زیادہ مناسب ہے۔اس سے میک اپ زیادہ دیر تک فریش رہتاہے۔
کنٹورنگ کے لیے ڈارک شیڈز استعمال کریں:
ہر فیس کٹ کے لیے کنٹورنگ ضروری نہیں لیکن اگر کنٹورنگ ضروری ہو تو اس کے لیے الگ برش استعمال کریں اسکے علاوہ کنٹورنگ پاوٴڈر کا رنگ فیس پاوٴڈر سے گہرا ہونا چاہئے۔
آنکھوں کا میک اپ:
بھنوٴں کے لیے ڈارک براوٴن کی بجائے نارمل براوٴن شیڈ استعمال کریں تاکہ سوفٹ لُک آئے۔ لباس کی رنگ کی مناسبت سے آئی شیڈز استعمال کریں۔جب کہ سموکی میک اپ کی بجائے بلک شیڈز سے صرف آنکھوں کے کونوں کو گہرا کریں۔یہ بھی یاد رہے کہ چھوٹی آنکھوں کے لیے سموکی میک اپ بالکل مناسب نہیں کیونکہ اس سے آنکھیں مزید چھوٹی دکھائی دیتی ہیں۔آئی لیشز لگانے سے پہلے اور بعد میں آئی لائنر لگائیں اور آئی لیشز کو گلو سے چپکانے کے بعد مسکارالگائیں۔
ہمیشہ ڈارک لپ سٹک لگائیں:
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈارک کلر کی لپ سٹک سانولی یا گندمی رنگ کے لیے مناسب نہیں جبکہ یہ نظریہ بالکل غلط ہے تمام ڈارک شیڈز کے علاوہ ڈسٹی ،ٹی پنک اور پیچ کلر بھی سانولی رنگ کی خواتین پر بہت سوٹ کرتا ہے۔
سانولی رنگت کی خواتین کے بال قدرتی طور کالے اور گھنے ہوتے ہیں۔سانولی رنگت کی خواتین کے بال کالے ،گھنے اور ریشمی ہوتے ہیں لیکن اگر آپ انہیں ڈائی کرنا چاہتی ہیں۔تو کافی براوٴن کلر کا انتخاب آپ کی رنگت کو نکھار دے گا۔
اگر پھر بھی آپ سانولی رنگت کو نکھارنا چاہتی ہیں تو۔
 وائٹنگ فیشل باقاعدگی سے کروائیں۔
ہر بار دھوپ میں جانے سے پہلے سن بلاک ضرور استعمال کریں۔
 رات سونے سے پہلے لیمو ، شہد اور عرق گلاب کا ماسک لگائیں اور صبح تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔
 پپیتا اور تازہ کریم کا پیسٹ بنا کر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں۔
 روزانہ کلیزنگ کو اپنا معمول بنا لیں۔

-:لپ اسٹک کا رنگ۔۔۔۔۔۔۔شخصیت کا اظہار


ماہرین کے مطابق اگرنوجوانی میں ہونٹوں پر ہلکی سی لپ اسٹک لگائی جائے توگلوز ہی لگا کر ہلکا سا گلابی پن کا تاثر دیاجاسکتا ہے۔

ایس آر خٹک: 
ماہرین کے مطابق اگرنوجوانی میں ہونٹوں پر ہلکی سی لپ اسٹک لگائی جائے توگلوز ہی لگا کر ہلکا سا گلابی پن کا تاثر دیاجاسکتا ہے۔ لپ اسٹک یوگلوز لگانے سے سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی بدولت ہونٹ موئسچرائز ہو جاتے ہیں۔ دوسرا فائدا یہ ہے کہ ہونٹوں پر چمک پیدا ہوجاتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ میک اپ کے بعد اگرہونٹوں پر لپ اسٹک نہ لگائی جائے توچہرہ ادھورا سالگتا ہے۔ اس لئے لپ اسٹک لگاتے وقت ذرا احتیاط برقی جائے کیونکہ لپ اسٹک کے زنگ شخصیت کا پتہ دیتے ہیں۔ 
یہ بات سچ ہے کہ لپ اسٹک لگانا باقاعدہ ایک فن کا درجہ رکھتا ہے۔ صدیوں قبل طبقہ اشرافیہ اور امراء کی بیگمات نے مختلف پتھروں کوپیسنے کے بعد ایک سفوف بناکر ہونٹوں پرلگانے کا آغاز کیالیکن آج یہ لپ اسٹک کے نام سے خواتین فیشن کایک لازمی جزوبن چکا ہے۔ 
آیئے ہم آپ کواس دلچسپ پہلو سے آگاہ کرتے ہیں کہ لپ اسٹک کے رنگ آپ کی شخصیت کے کس پہلو کوظاہر کرتے ہیں۔ 
سرخ کلر: سرخ رنگ فوری طور پر آپ کے فیچرز کااظہار کرتا ہے۔ یہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ آپ بہت سی حساس، پراعتماد اور باصلاحیت خاتون ہیں۔ 
گلابی کلر: گلابی رنگ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ رنگ بناہی لڑکیوں کیلئے ہے اور اس استعمال عام طور پر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں گلابی لپ اسٹک کااستعمال کرنے والی لڑکیاں معصوم اور اپنے آپ میں مصروف رہنے والی ہوتی ہیں۔ 
جامنی کلر: یہ رنگ بہت ہی صوفیانہ، باطنی، پراسرار، عارفانہ، امیرانہ اور شاہانہ طرز زندگی کو ظاہر کرتا ہے اس رنگ سے شائستگی بھی جھلکتی ہے۔ 
اورنج کلر: اس رنگ کے استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ مہم جو ہیں۔ 
بلیک کلر: اس رنگ کامطلب یہ ہے کہ آپ بہت بہادر ہیں اور کچھ بھی کر گزرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں۔


-:گلاب کی مانند خوبصورت ہونٹوں کا حصول ممکن


رات کو سونے قبل ہونٹوں پہ لپ بام ویسلین یا گلیسرین اپلائی کرنا بالکل نہ بھولیں

نرم وملائم گداز اور گلابی رنگت کے حامل ہونٹ ہر عورت کی خواہش ہوا کرتی ہے اور آجکل تو ہونٹوں کو خوبصورت ابھار اور گدازیت عطا کرنے کے لیے خواتین اور لڑکیاں جدید سنگھاری ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ہونٹوں کی سرجری کروارہی ہیں۔ ہونٹوں کی سرجری کروانے کارحجان زیادہ ترقی وی وفلمی ایکٹریسز میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ کچھ ایکٹریسز تو ہونٹوں کی سرجیری کروانے کے بعد اپنی قدرتی خوبصورتی کھوکر منصوعی پن کاشکار ہوگئی ہیں۔ خیربات ہورہی تھی گلاب کی پنکھڑی سے گلابی گلابی اور حسین ہونٹوں کے حصول کے بارے میں‘ جوان وٹین ایجرز لڑکیوں کے ہونٹ نہایت پرکشش ہوتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ڈھلتی عمر میں ہونٹوں کی خوبصورتی رنگت اور گدازیت میں فرق آ جاتا ہے اور وہ پتلے ہوجاتے ہیں۔ 
وہ خواتین جوسگریٹ نوشی کے نشے میں مبتلا ہوتی ہیں ان کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہوجاتی ہے قارئین آپ کو ہونٹوں کی رنگت گلابی کرنے اور ان کی نشوونما کے لیے کچھ ٹپس بتائے جارہے ہیں ان پر عمل کرکے آپ چند ہفتوں میں من چاہا رزلٹ پاسکتی ہیں۔ 
ہونٹوں کو چینی کے ذریعے ایکسفولیٹ کریں۔ تھوڑی سی چینی کی مقدار لے کرآپ ہونٹوں پر نہایت آہستگی سے رگڑیں۔ اس عمل کوکرنے سے آپ کے ہونٹوں پر سے مردہ خلیات کی تہہ صاف ہوجائے گی اور آپ کے ہونٹ نرم اور ہموار ہوجائیں گے۔ رات کوسونے سے پہلے ہونٹوں کوپھٹنے سے محفوظ رکھنے کے لیے لپ بام‘ ویسلین یاگلیسرین اپلائی کرنا بالکل مت بھولیں۔ 
آپ گلابی رنگت کے حامل لپ بام کا استعمال کرکے ہونٹوں کو نیچرل پنک وپرکشش اندا بخش سکتی ہیں۔ دانتوں کو برش کرتے ہوئے آپ بے بی ٹوتھ برس سے اپنے ہونٹوں کاسکرب کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کے مردہ خلیات ریمووہوں گے بلکہ آپ کے ہونٹ بھی بھرے بھرے اور گداز ہوجائیں گے۔ وٹامن Eکیپسول مارکیٹ میں آسانی سے دسیتاب ہوتے ہیں آپ اس کیپسول میں سے مرکب نکال کر ہونٹوں پراپلایی کرسکتی ہیں۔ دن میں کم ازکم 8گلاس پانی ضروری پئیں۔ یہ نہ صرف آپ کے ہونٹوں کو خوبصورتی فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کی جلد کو بھی تروتازگی ورونق عطاکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

-:خشکی اور سکری اب نہیں رہے گی


اگر آپ کی سرکی جلد خشکی کاشکار ہے تو ان نہایت کارآمد مئوثر ٹپس کو ضرور آزمائیں

اگر آپ کی سرکی جلد خشکی کاشکار ہے تو ان نہایت کارآمد مئوثر ٹپس کو ضرور آزمائیں
خشکی وسکری کاشکار اکثر چکنی سرکی جلد کے حامل افراد ہواکرتے ہیں۔ جس کے باعث سرمیں خشکی کی پیڑوں کے چکتے پڑجاتے ہیں اور بالوں میں سے خشکی جھڑاکرکانوں‘ ماتھے اور کندھوں پر نظر آنے لگتی ہے سرمیں خشکی گلینڈز کے کثیر مقدا میں آئل سیبم خارج کرنے کی صورت میں پیداہوتی ہے۔ 
خشکی وسکری بالوں کو نشوونما میں رکاوٹ کاباعث بنتی ہے اور بال بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے سرکی جلد بھی خشکی کاشکار ہے اور مہنگے شیمپو اور ہئیرٹانک کااستعمال کرکے بھی ختم نہیں ہوتی یا ان پروڈکٹس کااستعمال اگر چھوڑ دیاجائے توخشکی دوبارہ سے لوٹ آتی ہے۔ آپ مندرجہ ذیل میں بتائے گئے چند نسخوں پر عمل کرکے خشکی سے مکمل طور پر نجات پاسکتی ہیں۔ 
میتھی دانہ: 
اس کے بیج کوکم کرنے میں مددگار ومعاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفیکشن خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو سرمیں موجود خشکی کے سفید چھلکوں کودور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ میتھی دانہ بالوں کی بہترین انداز میں نشوونما حفاظت بھی کرتا ہے اور بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرتا ہے۔ 
آپ 2کھانے کے چمچے میتھی دانہ کو رات 1کپ پانی میں بھگو کررکھ دیں اور صبح اس کو اسی پانی میں بلینڈر میں ڈال کرپیس لیں اور پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ میں1کپ سیب کاسرکہ شامل کرکے مکس کر دیں اور پورے بالوں اور سرکی جلد پراپلائی کرلیں 30منٹ بعد کسی ملیح اساس کے شیمپو سے سردھولیں۔ اس عمل سے خشکی کے باعث ہونے والے خارش دور ہوجائے گی اور خشکی بھی کم ہوجائے گی۔ 
اسپرین: 
یہ قدرتی طریقہ کارتونہیں لیکن خشکی کے خاتمے کے لیے نہایت زبردست وبہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔ اسپرین سلیسائیلیٹس Salicy Latesپر مشتمل ہوتی ہے جو ڈینڈرف کودور بھگانے کے لیے مئوثر ہوتی ہے اور نہایت تیزی سے کام کرتی ہے۔ ڈینڈرف کے خاتمے کے لیے تیار کردہ شیمپوز میں سلیسٹک ایسڈ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ 
آپ 2ٹیبلٹ اسپرین کی لے کر انہیں پیس لیں اور نارمل استعمال کے شیمپو میں مکس کرکے بالوں کو گیلا کر کے شیمپو 5منٹ تک بالوں پہ لگاکر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اچھی طرح بالوں کو دھوکرخشک کرلیں۔ اگر آپ کوسرمیں اسپرین پاؤڈر محسوس ہوتو دوبارہ بغیر اسپرین والے شیمپو سے سردھولیں۔ 
ایلوویراجیل: 
ایلوویراجیل خشکی وسکری کاخاتمہ کرنے کے لیے نہایت پراثر واکسیردوا کاکام کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی فنگل خصوصیات سرمیں ہونے والی کھجلی وخارش سے بھی نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 
خشکی کے علاج کے علاوہ ایلوویراجلد وبالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 
ایلوویرا کے پودے میں سے اس کاگودانکال کر بالوں کی جڑوں کامساج کریں اور 30منٹ کے لیے لگا کر چھوڑدیں لیکن دھیان رہے آپ کے بال چکنے نہ ہوں بالکل صاف ہونے چاہئیں۔

No comments:

Post a Comment

© 2016 GioPakistani. All rights reserved.