Saturday, 26 March 2016

خشکی وسکری اب نہیں رہے گی

اگر آپ کی سرکی جلد خشکی کاشکار ہے تو ان نہایت کارآمد مئوثر ٹپس کو ضرور آزمائیں
اگر آپ کی سرکی جلد خشکی کاشکار ہے تو ان نہایت کارآمد مئوثر ٹپس کو ضرور آزمائیں
خشکی وسکری کاشکار اکثر چکنی سرکی جلد کے حامل افراد ہواکرتے ہیں۔ جس کے باعث سرمیں خشکی کی پیڑوں کے چکتے پڑجاتے ہیں اور بالوں میں سے خشکی جھڑاکرکانوں‘ ماتھے اور کندھوں پر نظر آنے لگتی ہے سرمیں خشکی گلینڈز کے کثیر مقدا میں آئل سیبم خارج کرنے کی صورت میں پیداہوتی ہے۔ 
خشکی وسکری بالوں کو نشوونما میں رکاوٹ کاباعث بنتی ہے اور بال بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے سرکی جلد بھی خشکی کاشکار ہے اور مہنگے شیمپو اور ہئیرٹانک کااستعمال کرکے بھی ختم نہیں ہوتی یا ان پروڈکٹس کااستعمال اگر چھوڑ دیاجائے توخشکی دوبارہ سے لوٹ آتی ہے۔ آپ مندرجہ ذیل میں بتائے گئے چند نسخوں پر عمل کرکے خشکی سے مکمل طور پر نجات پاسکتی ہیں۔ 
میتھی دانہ: 
اس کے بیج کوکم کرنے میں مددگار ومعاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفیکشن خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو سرمیں موجود خشکی کے سفید چھلکوں کودور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ میتھی دانہ بالوں کی بہترین انداز میں نشوونما حفاظت بھی کرتا ہے اور بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرتا ہے۔ 
آپ 2کھانے کے چمچے میتھی دانہ کو رات 1کپ پانی میں بھگو کررکھ دیں اور صبح اس کو اسی پانی میں بلینڈر میں ڈال کرپیس لیں اور پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ میں1کپ سیب کاسرکہ شامل کرکے مکس کر دیں اور پورے بالوں اور سرکی جلد پراپلائی کرلیں 30منٹ بعد کسی ملیح اساس کے شیمپو سے سردھولیں۔ اس عمل سے خشکی کے باعث ہونے والے خارش دور ہوجائے گی اور خشکی بھی کم ہوجائے گی۔ 
اسپرین: 
یہ قدرتی طریقہ کارتونہیں لیکن خشکی کے خاتمے کے لیے نہایت زبردست وبہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔ اسپرین سلیسائیلیٹس Salicy Latesپر مشتمل ہوتی ہے جو ڈینڈرف کودور بھگانے کے لیے مئوثر ہوتی ہے اور نہایت تیزی سے کام کرتی ہے۔ ڈینڈرف کے خاتمے کے لیے تیار کردہ شیمپوز میں سلیسٹک ایسڈ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ 
آپ 2ٹیبلٹ اسپرین کی لے کر انہیں پیس لیں اور نارمل استعمال کے شیمپو میں مکس کرکے بالوں کو گیلا کر کے شیمپو 5منٹ تک بالوں پہ لگاکر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اچھی طرح بالوں کو دھوکرخشک کرلیں۔ اگر آپ کوسرمیں اسپرین پاؤڈر محسوس ہوتو دوبارہ بغیر اسپرین والے شیمپو سے سردھولیں۔ 
ایلوویراجیل: 
ایلوویراجیل خشکی وسکری کاخاتمہ کرنے کے لیے نہایت پراثر واکسیردوا کاکام کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی فنگل خصوصیات سرمیں ہونے والی کھجلی وخارش سے بھی نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 
خشکی کے علاج کے علاوہ ایلوویراجلد وبالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 
ایلوویرا کے پودے میں سے اس کاگودانکال کر بالوں کی جڑوں کامساج کریں اور 30منٹ کے لیے لگا کر چھوڑدیں لیکن دھیان رہے آپ کے بال چکنے نہ ہوں بالکل صاف ہونے چاہئیں۔

No comments:

Post a Comment

© 2016 GioPakistani. All rights reserved.