چھپکلیاں مکروہ اور نقصان دہ حشرات کوکھاتی ہیں، اس کے باوجود انھیں انسان دوست کہا جاسکتا۔ گھر میں خواتین جب لال بیگ یاچھپکلی کودیکھتی ہیں تو خوف سے چیخنے لگتی ہیں، اب ان کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
علی راٹھور:
چھپکلیاں مکروہ اور نقصان دہ حشرات کوکھاتی ہیں، اس کے باوجود انھیں انسان دوست کہا جاسکتا۔ گھر میں خواتین جب لال بیگ یاچھپکلی کودیکھتی ہیں تو خوف سے چیخنے لگتی ہیں، اب ان کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے کہ ہم ذیل میں ایسے طریقے بتارہے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔
پیاز:
پیاز کودیکھ کر ہم تو نہیں، البتہ چھپکلیاں ضرور خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ ایک پیاز لے کر چند ٹکڑے کرلیں۔ پھر انھیں ایسے گوشوں میں دھاگاباندھ کر لٹکادیں، جہاں چھپکلیوں کے چھپنے کاامکان ہو۔ پیاز کی بو چھپکلیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ اس جگہ کو چھوڑ دیتی ہیں۔ پیاز کے ٹکڑوں کو خشک ہونے کے بعد پھینک دیجیے اور ان کی جگہ تازہ پیاز کے ٹکڑے لٹکا دیجیے۔
انڈوں کے چھلکے:
چھپکلیاں جہاں مستقل طور پر رہتی ہوں، وہاں انڈوں کے خالی چھلکے لٹکادیں۔ چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں گی۔ یہ سوچ کرکہ ان کے علاوہ بھی وہاں کوئی اور مخلوق آگئی ہے، لہٰذا وہ اس جگہ کوچھوڑدیتی ہیں۔ انڈوں کی جگہ کوتبدیل کرتے رہیے۔ پھر ہرماہ ان چھلکوں کو پھینک کران کی جگہ نئے چھلکے لٹکا دیں۔
لہسن:
پیاز کی طرح لہسن سے بھی چھپکلیاں بھاگ جاتی ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے دوطریقے ہیں: ایک یہ کہ لہسن چھیل کراس کی پوتھیاں باندھ کران جگہو پرلٹکادیں، جہاں سے ان کے آنے کاامکان ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز اور لہسن کاپتلا آمیز تیار کرکے اسے اسپرے میں ڈال دیں اور ایسی جگہوں پر اسپرے کر ڈالیں، جہاں چھپکلیاں رہتی ہیں یاجہاں ان کے رہنے کا خطرہ ہو۔
کافی پاؤڈر کی گولیاں:
کافی کولے کرپیس لیجیے اور اس میں پسا ہوا تمباکو ملالیجیے۔ پانی میں یہ آمیزہ گھول کراس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیجیے۔ پھر خلال کرنے والی چھوٹی تیلیاں لے کر ان کے نوک دار سروں پر گولیاں لگا کر انھیں اس مقام پر لٹکا دیجیے، جہاں چھپکلیاں آتی جاتی ہیں۔ اگر چھپکلی ان گولیوں کوکھائے گی تو چند منٹ بعد مرجائے گی۔
کافورکی گولیاں:
کیڑوں اور حشرات کوبھگانے کے لیے کپڑوں کی الماری میں کافور کی گولیاں ڈالی جاتی ہیں۔ چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے بھی یہی طریقہ آزمایئے۔ ان گولیوں کو باورچی خانے کے برتنوں کی الماری میں ڈال دیجیے، مگر بچوں کی پہنچ سے دو رکھیے۔ یہ گولیاں بچوں کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
کالی مرچ کااسپرے:
چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے پسی ہوئی کالی مرچ کے محلول سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ کالی مرچ پیس کر پانی میں ملالیجیے۔ پھران جگہوں پر اسپرے کودیجیے، جہاں چھپکلیوں کے رہنے کاامکان ہو، خاص طور پر باورچی خانے میں ضرور اسپرے کیجیے۔ باورچی خانے کے برتنوں کی الماری کے چاروں طرف اور چولھے کے نیچے، جہاں ان کے رہنے کی جگہ ہے، ان جگہوں پر بھی ضرور اسپرے کیجیے۔ کالی مرچ کی بو چھپکلیوں کے لیے ناگوار ہوتی ہے، اس لیے آپ جہاں اس کااسپرے کریں گے، چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں گی۔

No comments:
Post a Comment