خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو سجانے اور سنوارنے میں لگی رہتی ہیں۔
آج کل خواتین میں ناخنوں کو پرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رحجان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔
خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو سجانے اور سنوارنے میں لگی رہتی ہیں۔ آج کل خواتین میں ناخنوں کو پرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رحجان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ خواتین میں ناخنوں کا آرٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ناخنوں کو آج کل کے فیشن کے مطابق مختلف پیٹرون سے سجایا جاتا ہے اور اس پر گولڈ اور مہنگے پتھروں سے آرائش کی جاتی ہے۔ اس کی مقبولیت کے پیش نظر مختلف بیوٹی سیلونز پر ناخنوں پر ڈیزائن بنوانے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا رش دکھائی دیتا ہے جو ناخنوں کو بنانے اور سنوارنے میں لگی ہوئی ہیں۔
نیل آرٹ کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کاانتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد آنے کیلئے بھی آپ اپنے ناخنوں پر ڈیزائن بناسکتی ہیں۔ آپ کے ناخن بھی نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگویج کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔
نیل آرٹ کیلئے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری ہے۔ خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ رات کے فنکشن کیلئے خصوصی طور پر خواتین ناخنوں پر کالے رنگ کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر مختلف ڈیزائن بنواتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آج کل لباس کے رنگوں سے ملا کر ناخنوں پر گلٹر سے ڈیزائن بنانا بھی مشہور ہے اور اسے پارٹیز میں بھی بیحد مقبولیت حاصل ہے۔
کہتے ہیں نیازمانہ اپنے ساتھ نت نئے انداز لے کرآتا ہے لہٰذا اب پہلے کی طرح ناخنوں کو رنگ نے کا انداز بھی پرانا ہوا اور اس کے بجائے نت نئے ڈیزائنوں سے انہیں آراستہ کیا جانے لگا۔ پہلے خواتین اپنے ملبوسات سے میچ کرتے ہوئے جوتوں‘ ہینڈبیگز اور جیولری وغیرہ کی متلاشی رہتی تھیں‘ لیکن لوازمات میں مخصوص طرز کی نیل پالش کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ خواتین جدید ٹرینڈ کی اس نیل پالش کو اپنے ڈریس کی میچنگ کے اعتبار سے استعمال کرتی ہیں۔ نت نئے ڈیزائنوں پر مبنی یہ انداز باقاعدہ ایک آرٹ کی شکل اختیار کرگیا ہے اور خواتین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ آئیے اس نئے ٹرینڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
میگنیٹک نیلز:
اب ایک ایسی نیل وار نش بازا میں سیتاب ہے جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ آپ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگاسکتی ہیں جو اس نیل وارنش کے ہمراہ ملتا ہے ۔ ایک وقت میں ایک ناخن اس کے ذریعے سجائیں۔ سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں اس کے بعد مقناطیس کو ناخن کے اوپر گھمائیں تاکہ آپ کا مطلوبہ پیٹرن بن سکے۔ مقناطیس کو چند سکینڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں۔ پھر اس آرٹ پیٹرن کو سیل کرنے کیلئے اس کے اوپر نیل وارنش کا ٹاپ کوٹ لگائیں اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بناسکتی ہیں۔
تھری ڈی نیلز:
ایک ایسا سیٹ جو پالش کوٹ‘ موتیوں اور برش پر منبی ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو تھری ڈی آرٹ کا تاثر دے سکتی ہیں۔ ایک وقت میں ایک ناخن کو پینٹ کریں۔ نیل پالش کے دو کوٹ لگائیں اس کے بعد اس کے اوپر ننھے ننھے موتی بکھیردیں اور انہیں برش کے ذریعے سیٹکرلیں۔ ناخنوں کو خشک ہونے کیلئے 15منٹ کا وقت دیں۔
نیل آرٹ رپیس:
نیل آرٹ رپیس کسی بھی مشکل میں پڑے بغیر ناخنوں کو باآسانی سجانے کا ایک نیاٹرینڈ ہے۔ یہ مختلف پر مبنی سٹیکر ہوتے ہیں جنہیں آپ ناخنوں پر چپکا سکتی ہیں اور پھر اپنے ناخنوں کی شیپ کے مطابق انہیں فائل کرسکتی ہیں۔
ویلوٹ نیلز:
اس نیل وارنش کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو مخملیں تاثر دے سکتی ہیں ۔ یہ ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں نیل وارنش ویلوٹ پاؤڈر اور ایک برش شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے نیل وارنش لگانے کے بعد مخملیں پاؤڈر لگا کر ناخنوں کو آراستہ کیاجاتا ہے۔
فرنچ مینی کیور کانیا انداز:
اب روایتی فرنچ مینی کیور کونیل آرٹ کا نیا انداز دیا گیا ہے لہٰذا فرنش مینو کیورکامخصوص پنک اور وائٹ کا مبینیشن بھول جائیں اور زردی مائل سبز بیس استعمال کریں۔ ناخنوں کے سروں کو آپ نیون پنک ڈارک ریڈیاسلور شیڈ دے سکتی ہیں جورات کی تقریبات کیلئے بہت موزوں ثابت ہوگا۔

No comments:
Post a Comment