گوشت کچھ دیر کے لئے سرکے میں بھگو کررکھنے سے نہ صرف اس میں موجود نقصان بکٹیریا مرجاتے ہیں بلکہ اس طرح گوشت جلدی گل بھی جاتا ہے۔

اگر کھانا پکاتے وقت نمک تیز ہوجائے تو اس میں تھوڑا ساسرکہ شامل کردیں۔
کیتلی کے اندرسے چائے کے دھبے دور کرنے کے لئے کیتلی میں3کپ سفید سرکہ ڈال کر5 منٹ تک ابالیں اور سرکہ رات بھرکے لئے کیتلی میں ہی رہنے دیں۔ اگلے روز اسے ٹھنڈے پانی سے دھوکرصاف کرلیں۔
لکڑی کے کٹنگ بورڈکوکبھی پانی اور ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے مت دھوئیں۔ جب اس کی صفائی مقصود ہوتو اس پر تھوڑے سے بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ سفید سرکہ چھڑک دیں۔ ٹھنڈے پانی میں بھیگے ہوئے صاف کپڑے سے کٹنگ بورڈ صاف کرلیں۔
سٹین لیس سٹیل،پیتل یاکسی بھی دھات کے قیمتی برتن صاف کرنے کے لئے نمک اور آٹا ہم وزن لے کراس میں سرکہ شامل کریں اور پیسٹ بنالیں۔ اب اس پیسٹ کوبرتنوں کے اندر اور باہر لگاکرکچھ دیر کے لئے رکھ دیں، پھر پانی سے کھنگال کرنرم تولئے سے صاف کرلیں، برتن چمک اٹھیں گے۔
تھرماس کی بودور کرنے کے لئے اسے گرم پانی اور چوتھائی کپ سرکہ سے بھر کر اس میں تھوڑے سے کچے چاول ڈال دیں۔ پھر تھرماس بندکرکے اسے اچھی طرح ہلائیں اور سادہ پانی سے دھولیں۔ جب تھرماس خشک ہوگا تواس کی بواور داغ دھبے سب دور ہوجائیں گے۔
لہسن ، ادرک، پیاز یاکوئی اور سبزی کاٹنے کے بعد ہاتھوں سے بوآنے لگے یاان پردھبے پڑجائیں توہاتھوں پرسرکہ لگانے سے بوکے ساتھ ساتھ دھبے بھی دور ہوجاتے ہیں۔
چولھے کچ، ٹیبل ، کاؤنٹر اور سنک(Sink) سے چکنائی وغیرہ کے دھبے مٹانے کے لئے پانی اور سرکہ یابیکنگ پاؤڈر اور سرکہ ہم وزن لے کرپیسٹ بنائیں اور اسے داغوں پرلگاکر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، پھر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔
جلی ہوئی دیگچیوں اور ساس پین سے نشانات مٹانے کے لئے ان میں سرکہ اور پانی ملاکرابالیں۔ برتنوں کی سیاسی دور ہوجائے گی۔
ایک چھوٹے پین میں سرکہ اور پانی ڈال کرابالیں۔ اس کی بھاپ اور خوشبو کچن میں پھیلی ہرطرح کی بو دور ہوجائے گی۔
مائیکروویواوون (Microwave Oven) کی اندر اور باہر سے صفائی کے لئے اس میں سرکہ اور پانی سے بھراپیالہ رکھ کراوون چلادیں۔ بھاپ اوون کے اندر پھیل جائے توپیالہ باہرنکال لیں اور جب پانی ذرا ٹھنڈا ہوجائے تو کسی صاف کپڑے کوپانی میں بھگو کراوون صاف کرلیں۔ بعد میں یہ بچاہوا پانی سٹک یاڈرین میں ڈالیں تاکہ اس کے اندر جمی ہوئی میل بھی صاف ہوجائے۔

No comments:
Post a Comment