Saturday, 26 March 2016

چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے



چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے
 چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،بشرطیکہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے اتنا وقت باقائدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں
چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،بشرطیکہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے اتنا وقت باقائدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں۔
لیموں کا رس:
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے۔بلکہ چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبیجو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس ایک طرح کے بلیچ کا کام کرتا ہے۔
طریقہ استعمال:
تازہ لیموں کارس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔10۔15 منٹ لگا رہنے دیں۔پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں دو تین دفعہ ضرور لگائیں۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق ضرور نظر آیئگا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم تین مہینے تک ضرور استعمال کریں۔انشاء اللہ بہت اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔اس مقصد کے لئے لیموں کے اور بھی استعمالات ہیں:
ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آدھے لیموں میں ڈیڑھ چمچ چینی ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔ہفتہ میں ایک سے دو بار کر لیں۔
4۔2 چمچ دودھ میں آدھا لیموں ملائیں۔اسے پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔پھر اسے پانی سے دھونے کے بجائے کسی نرم ٹشو یا تولئے سے صاف کر لیں اور کوئی اچھا موسئچرائزر بھی استعمال کریں۔
یہ عمل خصوصاً حساس جلد والے لوگوں کے لئے ہے۔ کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔ روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
شہد:
شہد تو بہت ہی مفید ہے چھائیوں کے خاتمے کے لئے۔کیونکہ اس میں انیزائم ہوتے ہیں۔
طریقہ استعمال:
فریش پپیتے کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کرچہرے پے کاٹن کے ذریعے لگائیں اور پھر مساج کریں ۔10 منٹ کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔روزانہ دن میں ایک بار کریں۔کچھ ہفتوں تک یا جب تک اطمینان بخش نتیجہ نہ ملے۔
پیاز:
پیاز بھی چھائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اور داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ بہترین نتائج کے لئے لال پیاز استعمال کریں۔
طریقہ استعمال:
ایک لال پیاز کو گول قتلوں میں کاٹ کر چھائیوں پر آہستگی سے ملیں۔دن میں دو بار اس عمل کواس وقت تک جاری رکھیں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔
اس کے علاوہ لال پیاز کا رس نکال کر چھائیوں پر لگائیں۔بہترین نتائج کے لئے اس میں ایک چمچ سرکہ بھی ملا لیں اس عمل کو بھی روزانہ کریں۔

No comments:

Post a Comment

© 2016 GioPakistani. All rights reserved.