Showing posts with label کچن. Show all posts
Showing posts with label کچن. Show all posts

Friday, 30 December 2016

مٹن بریانی بنانے کا طریقہ




مٹن بریانی

اجزاء:مٹن ----- ایک کلو 
نمک -----ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
کوکنگ آئل ----- ایک تہائی کپ 
چاول ---- آدھا کلو 
لہسن ---- ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
ادرک ----- ڈیڑھ کھانے کا چمج 
پیاز ------ چار عدد 
دہی ----- تین کپ 
پسی لال مرچ ------ تین کھانے کے چمج 
گرم مصالحہ ------ دو کھانے کے چمچ 
ٹماٹر ------ ایک عدد 
لیموں ----- دو عدد 
زیرہ ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
دھنیا ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
کیوڑہ ------ ایک چوتھائی کپ 
آلو ------ تین عدد 
پیلا رنگ ------ ایک تہائی چائے کا چمچ 
ترکیب:
گرم تیل میں پیاز٬ ادرک اور لہسن فرائی کرلیں- 
اب اس میں مٹن٬ لال مرچ اور ہلدی شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ کے لیے فرائی کریں- 
اس کے بعد 2 لیٹر پانی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے- 
پھر اس میں زیرہ٬ دھنیا اور دہی شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں٬ اتنا کہ پانی خشک ہوجائے- 
آلوؤں کو الگ سے تھوڑا ابالیں اور زردے کا رنگ ڈال کر قورمے میں شامل کریں- 
پسا گرم مصالحہ٬ ٹماٹر٬ لیموں اور کیوڑہ ڈال کر چولہا بند کردیں- 
بھیگے چاولوں کو نمک ملے ابلے پانی میں ابالیں اور نتھار کر چاول٬ قورمے میں شامل کرلیں- 
اوپر سے زردے کا رنگ ڈال کر تیز آنچ پر رکھیں- 
بھاپ بننے پر ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں- 
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں- 
Read More

Sunday, 27 March 2016

کشمیری سیخ کباب بنانے کی ترکیب


کشمیری سیخ کباب

اجزاء:
قیمہ ۔۔ ایک کلو 
انڈے ۔۔ دو عدد 
سونف پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 
لال مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 
نمک ۔۔ حسب ذوق 
ادرک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 
دار چینی پاؤڈر ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ 
زیرہ پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 
پیاز ۔۔ ایک عدد 
سوکھا پودینہ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ 
مکھن ۔۔ دو کھانے چمچے
ترکیب:
قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر مکس کر کے پیس لیں۔ پھر اس میں کٹی پیاز، انڈے اور دو کھانے کے چمچے مکھن ڈال کر مکس کریں۔ اب سیخوں میں لگائیں اور باربی کیو کرلیں۔ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Read More

کشمیری چائے بنانے کی ترکیب


اجزاء:
کشمیری چائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چائے کے چمچ 
بیکنگ سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ 
سبز الائچی کُٹی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ عدد 
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو گلاس 
تازہ دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو گلاس 
نمک یا چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت 
پستہ، بادام کٹے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ

ترکیب:
اسٹیل کی چائے دانی میں پانی ڈال کر اُبال لیں، کشمیری چائے اور ساتھ ہی سبز الائچی بھی ڈال دیں ۔ 
ہلکی آنچ پر پکنے دیں دس منٹ کے بعد ایک کپ ٹھنڈا اپانی اور ڈال دیں اور اس قہوے کو کسی بڑے چمچے کی مدد سے خوب پھینٹیں اورچمچ چلاتے رہیں تاکہ چائے کا اچھا سا گلابی رنگ نکل آئے ۔ 
اس کے بعد بیکنگ سوڈا مکس کریں اور چینی یا نمک بھی مکس کرلیں جو آپ کو پسند ہو وہ۔ 
سب سے آخر میں دودھ مکس کریں اور چولہا بند کردیں ۔ 
کشمیری چائے کو چھنی سے چھان کرخوبصورت سے کپ میں نکال لیں ۔ 
سرو کرنے سے پہلے چائے پر باریک کٹے ہوئے پستے ، بادام ڈال دیں ۔ 
زبردست سی کشمیری چائے جس کو پنک ٹی بھی کہتے ہیں تیار ہے ۔
Read More
© 2016 GioPakistani. All rights reserved.